کرائمز

لاہور پولیس قمار بازی میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے سر گرم

لاہور (آئی این پی)لاہور پولیس قماربازی میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم ِ عمل ہے،اس ضمن میں رواں سال مختلف کارروائیوں میں 2381ملزمان کو گرفتارکر کے 596مقدمات کااندرج کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے داﺅ پر لگی1کروڑ 13لاکھ 52ہزار روپے سے زائد رقوم برآمدکی گئی ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جواءکھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کئے جائیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن کی معاونت سے جوئے میں ملوث عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو آن لائن جوئے سمیت تمام فراڈ ایپلی کیشنز سے دور رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری جوئے و دیگر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے پولیس سے تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button