الحمراءمیں ¾ تھیٹر ،بصری فنون،خطاطی اور گائیکی میں سمر کیمپ اختتام پذیر
لاہور (آئی این پی)لاہور آرٹس کونسل الحمراءکے زیر اہتمام سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں نامورلکھاری شفق لاشاری مہمان خصوصی اور معروف ومشہور فنکار راشد محمود مہمان اعزاز تھے۔الحمراءمیں ¾ تھیٹر ،بصری فنون،خطاطی اور گائیکی ودیگر شعبوں میںسمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔سمر کیمپ میں 90سے زائد بچوں و نوجوانوں نے شرکت کی۔سمر کیمپ کے اختتام پر تھیٹر کلاس میں تربیت حاصل کرنے والے آرٹسٹوں نے ڈرامہ ”جامن کا پیٹر“ پیش کیا۔رخسانہ خان کی ہدایتکار میں پیش کیے گئے کھیل میں معاشرتی حقائق کو فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین الحمراءرضی احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ دو ماہ تک جاری رہنے والے سمر کیمپ میں نوجوانوں کو بھرپور انداز میں سیکھنے کا موقع ملا۔علاوہ ازیںچیئرمین الحمراءرضی احمد ،الحمراءبورڈ ممبر ،افضل احمد ودیگر نے الحمراءآرٹ گیلری میں سجی کا افتتاح کیا جس میں 50سے زائد آرٹسٹوں کا کام آویزاں کیا گیا۔