کرائمز
پل سے موٹر سائیکل نیچے گر گئی، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
لاہور (آئی این پی)اکبر چوک پل سے موٹر سائیکل نیچے گر گئی، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک موٹر سائیکل اکبر چوک پل کے اوپر سے نیچے گر گئی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔