کرائمز

حوالہ ہنڈی میں ملوث 2ملزمان لاکھوں کی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور (آئی این پی) ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2ملزمان کو لاکھوں کی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ترجمان ایف اے اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سلیمان علی سبحانی اور بہادر علی کے نام سے ہوئی جنہیں چھاپہ مار کاروائی میں دھرم پورہ لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان سے 24لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے ۔ اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button