پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار
لاہور (آئی این پی)نجی سکولز مالکان نے پنجاب حکومت کی جانب سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو لازمی قرار دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلبہ کا وقت ضائع کرنے کے مترادف قرار دیا۔اجلاس کی صدارت قاضی نعیم انجم نے کی، جن کا کہنا تھا کہ پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات لازمی کرنے کے بجائے انہیں نجی سکولز کے لئے آپشنل رکھا جائے کیونکہ اس سے نہ صرف تدریسی نظام متاثر ہو گا بلکہ نویں جماعت کی پری کلاسز کے آغاز میں بھی تاخیر ہو گی۔اجلاس میں معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے بھی شرکت کی جبکہ دیگر نمایاں شرکاءمیں رانا فیاض احمد، جاوید نور تامبرا، ڈاکٹر شعیب، مہر محمد عاشق، سعید الحسن، غلام فرید ضیغم، احمد نوید الحسن، شیخ محمد اکرم، رومیل شاہیر چوہدری شامل تھے۔اس موقع پر گوجرانوالہ بورڈ سے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے غلام فرید ضیغم کے اعزاز میں خصوصی نشست بھی رکھی گئی۔