محکمہ تعلیم کے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا فوری حکم دینے کی استدعا مسترد
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا فوری حکم دینے کی استدعا مسترد کردی ، عدالت نے ملازمین کو ریگولر کرنے کی درخواست پر سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری لیٹریسی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے محمد شہزاد سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا ، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ قمر شہزاد سمیت دیگر کی درخواست کے متعلق جو آرڈر آیا تھا وہ غلط ہے۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سنے بغیر اس درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں ۔اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ہوئے کہا پراجیکٹ ملازمین کے حوالے سے پہلے فیصلہ آچکا ہے، ان ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکتا ، لاءافسر نے عدالتی فیصلہ بھی پیش کردیا ، درخواست گزار وکیل نے جواب دیا جس فیصلے کا لا افسر حوالہ دے رہے ، میرا کیس اس سے مختلف ہے، اس بارے میں عدالت کی معاونت کرنا چاہتا ہوں ،۔ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان نے جواب دیا یہ معاملے کے متعلق پہلے ہی فیصلہ آچکا ہے ، نوٹس کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ، درخواست گزاروں کے پاس اپیل کا حق ہے، ان کو حکم امتناعی کا حق نہیں بنتا ، فاضل جج نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہادرخواست پر خالی نوٹس جاری کردیے ہیں ،اگر آپ حکم امتناعی لینا چاہتے ہیں ، پھر دونوں فریقین کو سننا پڑے گا، بہتر ہے اس پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں ، حکم امتناعی جاری نہیں کرتے ، درخواست گزار وکیل حافظ طارق نسیم نے جواب دیا ٹھیک ہے، نوٹس ہی جاری کردیں ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔