کرائمز

وفاق کے میگاپراجیکٹ ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ“میں صارفین کاڈیٹا پبلک ہونے کا انکشاف

لاہور (آئی این پی) وفاق کے میگا پراجیکٹ ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ“ میں صارفین کاڈیٹا پبلک ہونے کا انکشاف ہوا ہے،لیسکو نے ڈیٹاپبلک ہونے پر متعلقہ افسران وملازمین کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق کمپنی میں بجلی کے صارفین کا ذاتی ڈیٹا پبلک ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا پبلک ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف ای اینڈ ڈی رولزکے تحت کارروائی ہو گی، لیسکو میں صارفین کا نام، قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبرز پبلک کئے گئے۔میگا پراجیکٹ میں صارفین نے اپنی تصاویر کے ساتھ بھی ڈیٹا اپ لوڈ کیا تھا،لیسکو نے غلط ڈیٹا اپ لوڈ کرنے پر صارفین کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کے میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا،پراجیکٹ کے تحت صارفین اپنے میٹرز کی ریڈنگ سافٹ ویئر پر اپ لوڈ کریں گے۔ریڈنگ اپ لوڈ کرنے پر لیسکو کی جانب سے بلنگ کر دی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button