علاقائی خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مستونگ دھماکے میں میجر سمیت 3 جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت
لاہور (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستونگ دھماکے میں میجر سمیت 3جوانوں کی شہادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 4دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور شہید میجر رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کی قربانی کو لازوال قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوارخاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔