زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کاپنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ
لاہور(آئی این پی)پنجاب پولیس کے زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے وفد نے پنجاب اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد نے سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب سے ملاقات کی، جس میں قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی روایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کو ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی علی حسنین بھلی نے پنجاب اسمبلی کے ایوان، نئی اور پرانی عمارت، اور پارلیمانی کمیٹی سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر زیر تربیت افسران کو اسمبلی میں قانون سازی کے طریقہ کار، کمیٹیوں کے کردار، اور پارلیمانی امور کی انجام دہی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل چوہدری عامر حبیب نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پنجاب اسمبلی کی تاریخ، افعال اور شفاف قانون سازی کے عمل پر روشنی ڈالی۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔ دورے کے اختتام پر سیکرٹری جنرل عامر حبیب نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔ وفد نے پنجاب اسمبلی کی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ پروٹوکول افیسر عظیم احمد بٹ نے وفد کو بتا یا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے قیام سے اب تک پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کی کاروائی لائبریری میں کتابی شکل میں موجود ہے۔