علاقائی خبریں

پی آر اے نے ہوٹلز ، ریسٹورنٹس ،شادی ہالز کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دےدیں

لاہور( آئی این پی)پنجاب ریو نیواتھارٹی نے سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے،تمام سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور بڑے پیمانے پر رجسٹریشن سٹیٹس اور الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اورشادی ہالز کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر کمشنر لاہور پنجاب ریونیو اتھارٹی محمد آصف نے شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سروسز کی مانیٹرنگ کا ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیاہے ،ان تمام ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کو پی آر اے میں رجسٹریشن کے لیے 15 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے ۔ٹیکس نہ دینے والے ریسٹورنٹس و ہالز کو ایڈوانس کمپلسری رجسٹریشن نوٹسز دئیے گئے ۔ترجمان کے مطابق وقت گزرنے کے بعد رجسٹریشن ، الیکٹرانک سسٹم و جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کی جانب سے انضباطی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button