کرائمز

ستھرا پنجاب مہم ناکام، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) شجاع آباد میں ستھرا پنجاب مہم ناکام، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کے عوامی شکایات پر شہر کے مختلف علاقوں کے دورے ۔ مسلسل چار روز سے ملتان سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو جرمانے بھی بہتری نہ لاسکے، شجاع آباد میں ستھرا پنجاب مہم کا ٹھیکہ نجی کمپنی ملتان سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو دیا گیا، سالڈ ویسٹ کمپنی نے ابتدا میں تو اپنی بہترین کارکردگی دکھائی لیکن چند روز میں ہی ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور عملہ صفائی کی غیر حاضریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے بھی دورے شروع کردیئے تاکہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، شہر بھر میں گندگی اور ستھرا پنجاب مہم کی ناکامی پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے مینجر ملتان سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مسلسل چار روز سے جرمانے کررہی ہیں تاکہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال بہتر ہوسکے لیکن ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی میں بلکل ناکام ہوچکی ہے، چار روز سے جرمانے بھی کمپنی کی کارکردگی کو بہتر نہ بناسکے۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شجاع آباد میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button