کرائمز

ناقص گوشت فروخت ہونے لگا، شہری سراپا احتجاج

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں قصابوں کی من مانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ہڈی والا گوشت 1100 سے 1200 روپے فی کلو جبکہ بغیر ہڈی کا گوشت 1400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ قصاب نہ صرف من چاہے نرخوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں بلکہ لاغر اور بیمار جانوروں کے گوشت کی ملاوٹ بھی عام ہو چکی ہے۔ گوشت کی کوالٹی ناقص ہونے کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جس پر عوامی حلقے شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں قصاب تندرست جانوروں کے گوشت میں بیمار اور کمزور جانوروں کا گوشت ملا کر فروخت کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کی خاموشی سے قصابوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں شہریوں نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قصابوں کے گوشت کی کوالٹی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے تاکہ عوام کو صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button