کرائمز

رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ نے عزیز ہوٹل چوک پر رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے رکشہ ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی قوانین بارے آگاہی فراہم کی۔ ڈرائیورز کو بارش کے دوران گاڑی آہستہ رفتار میں چلانے کی تقلین کی گئی اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے اپنی گاڑی کی ہیڈ لائٹس و بیک لائٹس کو درست حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔ اسکے علاوہ ڈرائیورز کو لین لائن ڈسپلن کی افادیت بارے بھی بریف کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ باربار روڈ پر لین تبدیل کرنے سے گریز کریں۔ رکشہ و موٹر سائیکل ہمیشہ انتہائی بائیں لین میں رہتے ہوئے ڈرائیونگ کریں۔ اوورٹیکنگ کے دوران سائڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کا استعمال کریں۔ ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے رکشہ جات کی بیک سائڈ پر ریفلیکٹر سٹیکرز لگائے گئے اور ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی پمفلٹ و بروشرز بھی تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button