لاٸسنس ہولڈرز ڈیلرز کو گیس ریفلنگ کی اجازت دی جائے
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع اباد ایس او پیز کے تحت ایل پی جی گیس کے لاٸسنس ہولڈرز ڈیلرز کو گیس ریفلنگ کی اجازت دی جائے چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شجاع آباد راؤ خالد باقرتفصیلات کے مطابق ایل پی جی گیس کی بندش سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ڈراٸیورز بے روزگار اور گھریلوں صارفین کھانے پکانے سے لاچار ہیں چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شجاع اباد راؤ خالد باقر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی گیس کی بندش کے بعد مزدور ڈاٸیورز طبقہ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کرایوں میں اضافے کی وجہ سے مسافروں کو بے حد دشواری کا سامنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب سے ایل پی جی گیس میں 15 فیصد کیمیکل کی ملاوٹ کی جانے لگی ہے تب سے گیس ریفلنگ کے حادثات رونما ہونے لگے ہیں اس سے پہلے بہت کم حادثات ہوتے تھے دوسرا نان رجسٹرڈ عام کمپنیاں جو گیس کے سلنڈرز ناقص میٹریل سے تیار کر رہی ہیں ان ناکارہ سلنڈرز کے استعمال سے بھی ریفلنگ کے دوران حادثات ہو رہے ہیں۔ اس لۓ حکومت کو چاہیے کہ لاٸسینس ہولڈر ڈیلرز کو محکمہ سول ڈیفینس کی طرف سے تربیت اور ٹرینگز دی جاٸیں اور ایل پی جی گیس کی ریفلنگز کی احتیاطی تدابیر و ایس او پیز کے تحت لاٸسینس ہولڈر ڈیلرز کو گیس ریفلنگز کی اجازت دی جائے جو کہ صرف حکومت کی طرف سے رجسٹرڈ گیس سلنڈرز کمپنیز کے سلنڈرز میں ریفلنگز کرسکیں۔مزید چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راؤ خالد باقر نےکہا کہ شجاع اباد سے ایل پی جی گیس کے ٹینکرز روز گزر رہے ہیں جو سب سے بڑا خطرہ ہے ان پر پابندی کیوں نہیں لگاٸی گٸی صرف غریب گاڑی مالکان ڈراٸیورز کا روز گار بند کیا جارہا ہے مسافر اضافی کرایہ دینے پر مجبور ہیں گھریلوں صارفین کھانے پکانے سے پریشان یعنی حکومت عوام کو ریلیف دے۔ بڑے ملاوٹ خور گیس مافیا کو نہیں