کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا جلال پور پیر والا کا دورہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا تحصیل جلال پور پیر والا کا تفصیلی دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کے ہمراہ تحصیل جلال پور پیر والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹس، صاف پانی کی فراہمی، جلال پور پیر والا پبلک اسکول اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت مختلف ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا ممبر صوبائی اسمبلی ملک لعل محمد جوئیہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔دورے کے دوران کمشنر ملتان کو متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے جلال پور پبلک اسکول میں طلبہ کے تعلیمی معیار اور سہولیات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور اسکول کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ جلال پور پبلک اسکول کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور اسے حکومت پنجاب کے اشتراک سے ’’اسکول آف ایمبیننس‘‘ کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے "کپس” ادارے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ اسکول کو انتظامی، تعلیمی اور انتظامی لحاظ سے مثالی بنایا جا سکےانہوں نے کہا کہ اسکول میں اس وقت 50 طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ آئندہ چھ ماہ کے اندر طلبہ کی تعداد 2000 تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے لیے اسکول کی تزئین و آرائش، گراؤنڈز کی بہتری، ایڈیٹوریم کی تعمیر اور فرنیچر کی اپگریڈیشن جیسے اقدامات فوری طور پر شروع کیے جائیں گے۔کمشنر ملتان نے واضح کیا کہ یہ اسکول حکومت پنجاب کے تمام تعلیمی انیشیٹیوز کا حصہ ہوگا اور یہاں کے تمام طلبہ کو ’’ون پلانٹ، ون چائلڈ‘‘ مہم میں شامل کیا جائے گا۔بعد ازاں کمشنر ملتان نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں ک بریفنگ لی جس میں بتایا گیا کہ جلال پور پیر والا میں زیر زمین پانی مضر صحت ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے دو واٹر ٹربائنز کی مرمت کی منظوری دی جا چکی ہے، جس پر 8.2 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی واٹر کنکشنز کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور نئے قانونی کنکشنز فراہم کیے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ صاف پانی کی سہولت مہیا کی جا سکے۔ انہیں بتایا گیا کہ اس وقت تحصیل میں 9 ہزار کنکشنز کے ذریعے 53 ہزار آبادی کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جلال پور پیر والا کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال میں جاری ریویپنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کو آئندہ دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے واضح کیا کہ یکم ستمبر کے بعد وہ خود ہسپتال کا دورہ کریں گے تاکہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا ازخود جائزہ لیں گے۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، لیبارٹری ٹیسٹس، میڈیسن اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور موجود مریضوں و ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج معالجے کی صورتحال پر ان کی آراء سنیں۔عامر کریم خاں نے اس موقع پر کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیاری عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام تک حقیقی معنوں میں ریلیف پہنچایا جا سکےاسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ ذوالفقار علی خان بھی موجود تھے ۔