کرائمز

کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی) کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن میں عوامی صحت اور خوراک کے معیار کو لاحق خطرات پر تفصیلی غور کیا گیا تفصیلات کے مطابق
اجلاس میں عطائیوں اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹشنرز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا کمشنر عامر کریم خاں نے مضر صحت چائے کے کھوکے اور غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والے ڈھابوں کو بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم میں غیر معیاری شربت فروخت کرنے والی ریڑھیوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے جعلی ادویات، جعلی پتی، مضر صحت کھانے اور جعلی پیسٹیسائڈز بیچنے والوں کو عوام کے جان و مال کا دشمن قرار دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کارروائی صرف چھوٹے کاروبار تک محدود نہ رکھی جائے بلکہ بڑے فوڈ چینز اور برانڈز کی بھی کڑی نگرانی کی جائے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ بغیر ثبوت کسی پر الزام نہ لگایا جائے، تاہم جہاں بھی شواہد موجود ہوں، وہاں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کمشنر عامر کریم خاں نے محکمہ زراعت، محکمہ فوڈ اور محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ شہریوں اور بچوں کی صحت سے کھیلنے والے کسی صورت قابل معافی نہیں۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور کارروائیوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button