کرائمز

اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا حفاظتی بند کا دورہ

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)شجاع آباد ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا حفاظتی بند کا دورہ تفصیلات کے مطابق ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے تحصیل شجاع آباد کے مختلف مقامات پر واقع حفاظتی بند کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے پانی کی سطح، بند کی موجودہ حالت اور متعلقہ محکموں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل اور انتظامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی بروقت نقل مکانی کے لیے بھی حکمت عملی تیار رکھنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے، مشینری اور عملے کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button