علاقائی خبریں

ملک میں ناانصافی ، لاقانونیت کے ذمہ دار حکمران ہیں‘ جے یو آئی

لاہور( آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا مفتی بشیر یوسف زئی،مولانا حنیف الحق،مولانا وسیم الحق،مولانا سراج خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ملک میںناانصافی ا ور لاقانونیت کے ذمہ دار حکمران ہیں،حکمران جماعتوں نے ملکی خودمختاری کو داﺅ پر لگا دیا آج ملک کو سیاسی ومعاشی محاذ پرچیلنجز کا سامنا ہے، بد قسمتی سے حکمران جماعتیں اقتدار کو طول دینے کیلئے آئینی وجمہوری روایات کا جنازہ نکال رہی ہیں۔انہو ں نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے پارلیمنٹ کے فیصلے مقتدر قوتوں کے زیردست ہیں جس کے باعث ملک آئینی بحران سے دوچار ہے ملک میں استحکام کا دارومدار خود مختار پالیسیوں اور پارلیمنٹ کی آزادنہ فیصلوں پر ہے ۔پارلیمنٹ کے فیصلے نہ ہوں توملک میں نہ سیاسی استحکام آئے گا اور نہ ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی،اگر گزشتہ انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ ہوتے تو آج ملک کو بدترین بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button