علاقائی خبریں

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تعطیلات میں توسیع کو بلاجواز قرار دےدیا

لاہور( آئی این پی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔ ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل چکے ہیں، ملک کے دیگرصوبوں میں بھی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔وزیر تعلیم رانا سکندرحیات سے اپیل ہے کہ تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے بچوں کوتین ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں ،چھٹیوں میں توسیع سے میٹرک کی کلاسیں بری طرح متاثر ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button