علاقائی خبریں

ماڈل ٹاون اور کینٹ ڈویژنزکی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

لاہور (آئی این پی)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹا¶ن اور کینٹ ڈویژنزکی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہورنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے14اگست، عرس حضرت داتا صاحب ؒ اور چہلم حضرت امام حسین ؑکے بہترین سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ 14اگست کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے سابقہ ریکارڈ یافتگان پرکڑی نظررکھی جائے اور موٹر بائیکس کی آلٹریشن کرنے والے مکینکس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے،شکایت کی صورت میں محکمانہ کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کلچرکی اصل طاقت مظلوم کو انصاف دلانا ہے ۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس دفاتر حصول انصاف کا ذریعہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ سے بنیادی سطح پر قیام ِ امن میں مدد ملے گی۔سی سی پی اولاہورنے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سوسائٹیز کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو سیلف سکیورٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔سی سی پی او لاہور نے سنیچنگ کی روک تھام کیلئے کرائم پاکٹس میں پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے سفید پارچات میں نفری تعینات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک، 15کالز اور تھانوں میں درخواستیں بروقت نمٹانے کیلئے فوکل پرسن تعینات کئے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن کے اشتراک سے پنڈنسی زیرو کریں۔انہوں نے کہا کہ دفتری امور میں بہتری کیلئے ماتحت عملے سے باقاعدگی سے رابطہ رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بروقت ایف آئی آرکا اندراج ہر شہری کاحق ہے، ہر صورت یقینی بنایاجائے۔اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس پی (سکیورٹی )عبدالوہاب ،ماڈل ٹا¶ن اور کینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button