ملزمان کے قبضہ سے 2لاکھ روپے نقدی اور4عددموٹرسائیکل برآمد
گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )ایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق نے ضلع بھر میں موٹرسائیکل چوروں اورڈکیتوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظرایس ڈی پی اووزیرآبادملک فیاض کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدروزیرآباد سب انسپکٹر شکراللہ خاں ،سب انسپکٹر سمیع اللہ و دیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چاندعرف چندوموٹرسائیکل چور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دولاکھ روپے نقدی اورچارعددموٹرسائیکل برآمد کرلی ۔گرفتارملزمان میں چاند عرف چندو ،اسلام اورفیاض شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق نے کہا ہے کہ چوراورڈکیت معاشرے کا ناسورہیں ان کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ صدروزیرآباد سب انسپکٹر شکراللہ خاں ،سب انسپکٹر سمیع اللہ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔