علاقائی خبریں
آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری اسکولوں میں ہوگا
لاہور (آئی این پی)آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری اسکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کے مطابق پرائیویٹ سکولز کے لئے بورڈ امتحان آپشنل ہوگا،امتحان لینے کاطریقہ کا ر آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا ،کل مضامین ،نمبرزکی تقسیم و امتحانی سنٹرزتک سوالیہ پیپرزکی فراہمی بارے وضاحت کی جائے گی ۔آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا،بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا،اچھے نتائج پر انعام اور خراب نتائج پر کارروائی ہوگی۔