لاہور،بند روڈمنصوبے کانظرثانی شدہ پی سی ون ایکنک سے منظور
لاہور (آئی این پی) بندروڈ کنٹرولڈایکسیس کوریڈور منصوبے میں ایل ڈی اے کو بڑا ریلیف مل گیا، بند روڈمنصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون ایکنک سے منظور کر لیا گیا۔نظرثانی شدہ پی سی ون منظوری کے بعد لاگت میں 95کروڑ 40لاکھ کااضافہ، منصوبے کی بنیادی لاگت 10ارب سے زائدتھی ،اضافے بعد 11ارب سے تجاوزکرگئی۔بندروڈکنٹرولڈایکسیس کوریڈور کے نظرثانی شدہ پی سی ون 2سال سے التواءکا شکار تھا۔پی سی ون منظور نہ ہونے سے بروقت کام مکمل کرنے والے پیکج ون کے کنٹریکٹر کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں، ایل ڈی اے کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے سے کنٹریکٹر مارکیٹ میں ڈیفالٹ کرچکے تھے۔کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈورمیں معمولی ڈیزائن تبدیلی اور بڈھا راوی کے سیکشن پر برج بننے سے اضافہ ہواتھا، ایل ڈی اے1سال سے منصوبے کو پہلے پی اینڈ ڈی سے منظور کروا کر ایکنک کی منظوری کا منتظر تھا، ایکنک کی منظوری کے بعد پی اینڈ ڈی فنڈز کا اجراءکرسکے گا۔