کرائمز

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، صارفین کے کیسز سیشن عدالتوں کو منتقل

لاہور (آئی این پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے صارفین کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صارفین کے کیسز پنجاب کی سیشن عدالتوں کو منتقل کر دیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی سطح پر بھی انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔پنجاب کی 17کنزیومر عدالتوں میں کیسز کے دائر کرنے کی شرح انتہائی کم تھی لیکن ان عدالتوں کے قیام کے باعث قومی خزانے کو ہر مہینے کروڑوں روپے کا بوجھ اٹھانا پڑتا تھا، پنجاب حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے ان عدالتوں کو ختم کیا تو چیف جسٹس نے صارفین کے تحفظ کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا اور کنزیومر عدالتوں میں زیر سماعت تمام کیسز پنجاب کی سیشن عدالتوں میں منتقل کر دیئے۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے حکم پر سیشن عدالتوں میں صارفین کے کیسز نامزد کر دیئے گئے جس کے باعث صارفین کے حقوق کا عملی طور پر تحفظ ہونے کے ساتھ ساتھ بروقت انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی جانب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر وکلا نے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button