اوکاڑہ :لوگوں کی جان بچانے والے، خود شہید ہوگئے
اوکاڑہ (وحیدانصاری)لوگوں کی جان بچانے والے، خود شہید ہوگئے .ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ بے کہا کہ 10 جولائی کا دن لاہور اور ریسکیو 1122 کے لیے ایک غم ناک اور فخر سے بھرپور دن تھا۔لاہور میں ایک بلڈنگ میں لگنے والی آگ جہاں پلاسٹک کا دانہ سٹور تھا بروقت ریسپانس اور انتھک محنت کے بعد آگ کو بجھا دیا گیا آگ بجھانے کے بعد، کولنگ پراسیس کے دوران اچانک عمارت کا حصہ بیٹھ گیا اور چار ریسکیو 1122 فائر فائٹرملبے تلے دب گئے۔ان میں سے دو بہادر فائر فائٹر سید ناظم حسین اور شعیب میڈیکل ٹیکنیشن ملبے تلے دب جانے سے شہادت کے درجے پر فائز ہو گیے،جبکہ دو اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیا۔لاہور میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعہ میں ریسکیو کے شہداء نےخدمت، قربانی اور فرض شناسی کی روشن مثال قائم کر دی ریسکیو 1122کے یہ شہید، وہ ہیرو ہیں جو اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرض پر قربان ہوگئے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اوکاڑہ احتشام واہلہ بے کیا کہ ضلع اوکاڑہ کے ریسکیورز اپنے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،جنہوں نے دوسروں کےجان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے خود کو خطرے میں ڈال دیا۔اور شہادت کا رتبہ پایا.
سلام ریسکیو شہداء#