واں کھارا میں آوارہ کتوں کے نرغے میں، بچے اور مویشی غیر محفوظ
چھانگا مانگا(ذوالفقار علی ڈوگر ) چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں وَاں کھارا میں آوارہ کتوں کی یلغار نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ گاؤں کی گلیوں اور بازاروں میں جھنڈ کے جھنڈ گھومتے یہ کتے بچوں اور جانوروں پر حملے کر رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق متعدد واقعات میں بچے اور مویشی ان کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو اکیلا باہر بھیجنے سے ڈرنے لگے ہیں
اہلِ علاقہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل یونین کونسل چھانگا مانگا کی ٹیم کتوں کو مارنے کی دوائی لے کر آئی تھی، مگر کتے وہ دوائی کھانے سے انکاری رہے، جس کے باعث مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔عوام نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور محکمہ ہیلتھ سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آوارہ کتوں کا مستقل خاتمہ ممکن ہو اور گاؤں میں امن و سکون واپس آ سکے۔۔