علاقائی خبریں

جشن ولادت مصطفیﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا حسیب خان اظہری

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل شجاع آباد کا مشاورتی اجلاس علامہ حافظ محمد ارشاد خان اظہری کی زیرصدارت مرکز اہلسنت درسگاہ محمدیہ اظہرالعلوم نوری جامع مسجد میں منعقد ہوا جس میں تحصیل امیر جماعت اہلسنت صاحبزادہ حسبیب احمد خان اظہری جے یو پی کے مرکزی نائب صدر حاجی عاشق علی قادرری حسان خان اظہری قاری مہر علی قادری قاری واصل محمود، شیخ عبدالباری پیر علی طاہر مولانا عرفان قادری راجہ خان بلوچ قاری احسن محمود عباسی راؤ مسعود سلطانی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 1500 سالہ جشن ولادت مصطفیﷺ بھرپور اور شایان شان طریقے سے منایا جاۓ گا مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبیﷺ نوری جامع مسجد سے شروع ہوگا جس میں تحصیل بھر سے مختلف علاقوں سے ریلیاں مرکزی جلوس میں شامل ہونگی مرکزی میلاد کمیٹی نے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو مختلف جماعتوں انتظامیہ اور علماء کرام سے رابطے کرے گی تاکہ 1500 سالہ جشن ولادت شایان شان منایا جاسکے اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ تحصیل بھر میں سینکڑوں محافل میلاد شریف اور درجنوں جلوس منعقد ہونگے مرکزی جلسہ 12 ربیع اول کو میلاد چوک پر ہوگا سالانہ میلاد مصطفیﷺ کانفرنس نوری جامع مسجد میں ہوگی عشاقان رسولﷺ عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں شروع کریں اس سال 1500سو سالہ جشن ولادت تاریخ ساز انداز میں منایا جاۓ گا انتظامیہ جلوس روٹس پر مرمت سجاوٹ صفائی سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کو بروقت یقینی بنائے اجلاس میں جماعت اہلسنت جمعیت علماء پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ دعوت اسلامی کے نمائندہ ذمہ داران نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button