کرائمز

وارڈن پولیس کے جاری کردہ لرنر لائسنس کو ماننے سے انکار

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) تنظیم تحفظ حقوقِ شہریان کے صدر عمران عطاری اور مسافر رضوان قریشی نے شجاع آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گنویں کوٹھی پیٹرولنگ پولیس مسافروں کے لیے وبالِ جان بنی ہوئی ہے۔ ایک واقعے میں کمپیوٹر آپریٹر عباس نے چائنہ موٹر سائیکل رکشہ سوار کو روکا اور وارڈن پولیس کا جاری کردہ لرنر لائسنس دیکھنے کے باوجود اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا عینی شاہدین کے مطابق، اہلکار نے مسافر سے کہا کہ یہ لرنر ہمارے کسی کام کا نہیں، اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیں، فوری لائسنس فیس بھریں تاکہ ہم نیا لائسنس بنا سکیں، ورنہ دو ہزار روپے کا ہیلمٹ چالان ہو گا متاثرہ شہری نے کچہری میں موجود اپنے وکیل کزن کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع کرایا اس بابت پی آر او پیٹرولنگ پولیس رمضان سعیدی کو بھی آگاہ کیا گیا مگر وہ بھی بے بس دکھائی دیے۔ عمران عطاری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مین سڑک پر بلا خوف و خطر سفر کرنے کا حق ملنا چاہیے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button