کرائمز

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد شہر اور گردونواح میں کریانہ مرچنٹس کی من مانی نے شہریوں کی کمر توڑ دی۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مصنوعی مہنگائی نے متوسط اور غریب طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی۔ عوامی و سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے وزیرِاعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری اصلاحِ احوال کا مطالبہ کر دیا کریانہ مرچنٹس نے چینی، آٹا، گھی، چاول، دالیں، گرم مصالحہ جات اور میوہ جات سمیت بنیادی اشیاء کے نرخ ازخود بڑھا دیے، جس سے متوسط اور غریب طبقے کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہوئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی، آٹا، سرخ مرچ، دھنیا اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ کئی گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ پہنچی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور مارکیٹوں میں قیمتوں کی چیکنگ کرے اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button