علاقائی خبریں

مرکزی انجمن تاجران کی سرپرستی میں صحن غلہ منڈی تجاوزات کا گڑھ بن گیا

رائیونڈ (عثمان چیمہ سے)انجمن تاجران کی سرپرستی میں تجاوزات کی بھرمار نے شہر کا حسن گہنا دیا صحن غلہ منڈی گوشت مارکیٹ جامع مسجد چوک علی ہسپتال چوک اور محمدی چوک میں ٹھیلوں گدھا گاڑیوں فروٹ کے پھٹوں ہتھ ریڑھیوں اور دوکانوں کے باہر ٹرنکوں اور پیٹیوں کی شکل میں پڑی تجاوزات نے گاڑیوں پر آنے والے ڈاکٹروں مریضوں اور دیگر شہریوں کا گزرنا محال کردیا ہے جامع مسجد چوک گوشت مارکیٹ چوک میں نان ٹکیاں فروخت کرنے والوں نے جابجا ریڑھیاں لگاکر نمازیوں اور بازار میں داخل ہونے والی خواتین کا داخلہ تک بند کر رکھا ہے یہاں پر کئی ڈاکٹروں کے کلینک بھی ہیں جن تک تجاوزات کے ہجوم کی وجہ سے لوگوں کا بروقت پہنچنا دشوار گزار ہے پیرا فورس کی انتظامیہ نے چند روز قبل آپریشن کرکے تجاوزات ہٹانے کی کوشش کی لیکن سیاست ہر بار آڑے آجاتی ہے صدر مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے ریڑھی والوں کو غریب جان کر رعائت دلوا دی جاتی ہے اس لئے یہ علاقہ تجاوزات کا گڑھ بن گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صحن غلہ منڈی میں ٹرنک پیٹیاں بنانے والے دوکانداروں کو اپنی دوکانوں کے باہر ایک حد تک سامان بنانے اور سجانے کی اجازت دی جائے جبکہ ان کے آگے گزرنے کی جگہ چھوڑ کر ایک ریڑھی بازار بنادیا جائے جس سے تہ بازاری کی مد میں پرچی بھی وصول کی جائے تاکہ غیر قانونی طور پر سرکاری جگہ پر بیٹھے پھٹے والے قانون کے دائرہ میں آکر محدور ہو جائیں اور پیرا فورس کو بھی ریونیو بھی مل سکے لیکن موجودہ حالات میں سیاست دانوں نے محض ووٹ کی خاطر تجاوزات کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ریونیو جنریٹ کرنے کا موقع بھی ضائع کر رکھا ہے اور اس میں سارے کا سارا قصور صدر مرکزی انجمن تاجران بابر مونگا کا نظر آتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button