کرائمز

غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے ساڑھے 22 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

لاہور (کر ائم رپو ر ٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کیلئے پرعزم لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل ریاست علی کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے، زخمی انسپکٹر کامران شہزاد کو 5 لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل تجمل عزیز کو بھی 5 لاکھ روپے، زخمی کانسٹیبل محمد عدنان کو 3 لاکھ روپے، زخمی سب انسپکٹر عمر فاروق کو 2 لاکھ روپے، زخمی کانسٹیبل محمد اختر کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور زخمی کانسٹیبل عابد حسین کو ایک لاکھ روپے طبی اخراجات کی مد میں فراہم کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button