علاقائی خبریں

دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27اگست کو منایا جائے گا

لاہور(آئی این پی) دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27اگست کو منایا جائے گا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27اگست کو منایا جائے گا، جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں، اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ہر سال 27اگست کو باکسنگ کے عالمی دن کے موقع پر نمائشی مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے اور اس دن لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد اور گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button