کرائمز

87 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

لاہور(آئی این پی) محتسب پنجاب کے احکامات پر صوبے کے مختلف اضلاع میں ناجائز قابضین سے 8 کنال 14 مرلے سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے، جس کی مجموعی مالیت 87 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔یہ اراضی مختلف سرکاری محکموں کی ملکیت تھی، جس پر قابض عناصر نے غیرقانونی طور پر دکانیں اور دیگر تعمیرات کھڑی کر رکھی تھیں۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے زمین واگزار کرانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، تاہم قابضین کو بے دخل نہیں کیا جا سکا۔شکایات موصول ہونے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد محتسب پنجاب نے مداخلت کرتے ہوئے زمین واگزار کرانے کے احکامات جاری کیے، جن پر عمل درآمد کے بعد اراضی کو دوبارہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔کارروائی سے قبل قانونی طریقہ کار کے مطابق زمین کی حد بندی مکمل کی گئی۔ یہ اقدام محتسب پنجاب کی غیرجانبدارانہ اور نتیجہ خیز حکمت عملی کا مظہر ہے، جو سرکاری زمینوں پر قبضے اور ان کے غلط استعمال کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں۔ مقامی رہائشیوں اور درخواست گزاروں نے محتسب پنجاب کے بروقت اقدام کو سراہا ہے اور اسے قانون کی حکمرانی کے قیام اور عوامی وسائل کے تحفظ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button