علاقائی خبریں
ٹیچنگ ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈور کے اوقات کارمیں ایک گھنٹے کا اضافہ
لاہور( آئی این پی)ٹیچنگ ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈور کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیاگیا ۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورصبح8سے سہ پہر3بجے تک کھلیں گے،جمعہ کوٹیچنگ ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورصبح8سے1 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نے آﺅٹ ڈور کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کواوپی ڈی میں اوقات کارپرعمل کروانے کی ہدایت کر دی گئی ۔