علاقائی خبریں

حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں‘ضیاءالدین انصاری

لاہور (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں، ہم ملک و قوم کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلا کر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 152 کے ممبرز کنونشن میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، امیر شرقی لاہور میاں خبیب نذیر، زبیر صدیقی، امیر زون عاصم صدیقی اور ایاز گیلانی بھی موجود تھے۔ تقریب میں عوامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے حلف بھی لیا گیا۔ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ نااہل حکمران بد دیانتی کے کام بھی انتہائی ”دیانتداری” سے کر رہے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی ظلم و جبر کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عوام کو ساتھ ملا کر چلے گی۔ ضیاءالدین انصاری نے اعلان کیا کہ نومبر میں لاہور میں ہونے والا جماعت اسلامی کا اجتماع عام قومی تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔ انہوں نے کہا عوامی کمیٹیا ں کے عہدیداران گلی، محلے کے کام مسائل کو حل کروانے اور ان کو اجاگر کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں۔ جماعت اسلامی کی سیاست ہی خدمت پر مبنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button