کرائمز

گھر میں کام کرنے کے بہانے واردات کرنے والے میاں بیوی گرفتار

لاہور / نصیر آباد (آئی این پی )گھر میں کام کرنے کے بہانے واردات کرنے والے میاں بیوی گرفتار ،نصیر آباد پولیس نے ہاوس رابری میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا،ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز، جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی،گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا ،گرفتار ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈوبلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی،دونوں میاں بیوی گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے ،ملزمان میں شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ شامل، تفتیش جاری،عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی ہڑتال متعلقہ تھانے سے لازمی کروائے،عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button