مجاہد سکواڈ ناکہ محمود بوٹی کی علی الصبح شاندار کارروائی
لاہور / محمود بوٹی (آئی این پی )مجاہد سکواڈ ناکہ محمود بوٹی کی علی الصبح شاندار کارروائی، 6 ملزمان گرفتار،ناکہ محمود بوٹی پر پولیس لائٹس والے ڈالے کو رکنے کا اشارہ کیا، فرار ہونے کی کوشش ناکام،گاڑی کی سرچ کرنے پر 19 بوتلیں شراب، غیر قانونی پولیس سائرن، ریوالونگ لائٹس، واکی ٹاکی برآمد۔،ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، 3 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد،ملزمان نے ایلیٹ پولیس سے مشابہ یونیفارم بھی پہن رکھا تھا،گرفتار ملزمان میں شفیق، سمیع اللہ، احسن،اشفاق،عمران، سیف اللہ شامل ہیں،ڈی ایس پی راجہ امجد ایوب نے اپنی زیر نگرانی ملزمان کو اسلحہ، شراب و دیگر برآمدگی سمیت کارروائی کے لیے تھانہ مناواں منتقل کر دیا،اسلحہ کی نمائش، پولیس سائرن و ریوالونگ لائٹ کا غیر قانونی استعمال قابل دست اندازی جرم ہے،ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہد