چہلم حضرت امام حسینؓ / جلوس ہائے کے سلسلہ میں ٹریفک روٹ پلان جاری
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفرالمظفر 15اگست جمعہ کے جلوس ہائے کے سلسلہ میں ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا ہے حسین آگاہی بازار حسین آگاہی چوک تا گھنٹہ گھر چوک،گھنٹہ گھر چوک تاکچہری چوک بند رہے گاگڑھ منڈی چوک بازار اندرون حسین آگاہی، اور اندرون بوہڑ گیٹ روڈ بھی ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا
تفصیلات کے مطابق
اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم کی جانب سے ٹریفک آفس پولیس لائن میں بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا بریفنگ سیشن میں ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر قمر رشید کے ساتھ ساتھ تمام سیکٹر انچارجز نے شرکت کی۔ سی ٹی او ملتان نے ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس و مجالس ہائے کے لئے مختص کردہ پارکنگ ایریا میں گاڑیاں پارک کرائی جائیں گی
سیکٹر انچارجز کو ہدایات دیں کہ جلوس کے روٹ پر کسی قسم کی گاڑی کو جانے کی اجازت نہ ہوگی ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سٹاف شہریوں کو متبادل راستے بارے بریف کریں گے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے سیکٹر انچارجز روٹ پر کسی قسم کی گاڑی کو پارک نہ ہونے دیں اور اگر کوئی گاڑی پہلے سے پارک ہو تو اسے فوری طور پرہٹوائیں گے۔ ٹریفک سٹاف الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرا نجام دیں۔ شہریوں سے التماس ہے کہ ڈائیورشن پوائنٹ پر موجود ٹریفک سٹاف کے ساتھ تعاون کریں اور متبادل راستے اختیار کریں