ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا: چیف ٹریفک آفیسر
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)14 اگست جشن آزادی کا ٹریفک پلان جاری اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ شہر بھر میں ون ویلنگ کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن جاری رکھے گا: چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم تفصیلات کے مطابق
سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے 14 اگست جشن آزادی کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ملتان شہر کے اہم مقامات پارکوں، بازاروں اور چوکوں پر اسپیشل ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو کہ شہر بھر میں ٹریفک کو کنٹرول کرے گی تاکہ کسی قسم کے ٹریفک پرابلم سے محفوط رہا جا سکے۔ ٹریفک سٹاف ہمراہ لفٹر ز شہر میں پارکنگ انتظامات کے حوالہ سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ بنے اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھے گا اس سلسلہ میں شہر کے تمام فلائی اوور ز پر اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ کے علاوہ مزید اضافی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔ کم عمر اور نا سمجھ بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے لئے نہ دیں تاکہ وہ ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل کا حصہ نہ بن سکیں۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان ہمہ وقت اپنے