کرائمز
حالیہ ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے)تھانہ بھکھی کی حدود کھاریانوالہ والا اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ وارداتوں کے مقدمات درج اور ایف آئی آرز تھانے میں موجود ہیں، مگر پولیس اب تک کسی ایک ملزم کو بھی پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ڈکیت گینگ کے اراکین کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں، لیکن پولیس ان کو گرفتار کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تھانہ بھکھی اور اس کے ایس ایچ او جمشید اقبال کی یہ ناقص کارکردگی جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے مزید بلند کر رہی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، ملزمان کی گرفتاری اور ناکام پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔