کرائمز
شوہر نے مبینہ طورپر بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا
لاہور( آئی این پی)مانگامنڈی میں شوہرنے گھریلوجھگڑے پربیوی کو مبینہ طور پر زہرکی گولیاں دے کرقتل کردیا۔اہل خانہ کے بیان کے مطابق مقتولہ کاشوہراکثرتشددکرتاتھااوربھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیاہے،خاتون فرزانہ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے3ملزمان زاہد،ناصراوراخترکوگرفتارکرکے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔