علاقائی خبریں
عدالت عالیہ کے سینئر افسران کا ہائیکورٹ کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ
لاہور (آئی این پی) عدالت عالیہ کے سینئر افسران نے ہائیکورٹ کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا ۔ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی منصور الحق نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار جنرل سید عابد حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں افسران نے جی پی او چوک، داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی دروازوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل رجسٹرارز نے سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی مزید محنت اور ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ہائیکورٹ کی سکیورٹی ٹیم نے افسران کو حالیہ سکیورٹی اقدامات اور داخلے کے نظام کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔