علاقائی خبریں

اسیران کی رہائی کیلئے بھی راستہ نکالا جائے‘ مسرت چیمہ

لاہور( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جس طرح سینٹ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوںکے ساتھ بیٹھا گیا اور سینٹ کی نشستوںکے معاملے پرراستہ نکالا گیااسی طرح عمران خان اور بشری بی بی اور تمام اسیران جمہوریت کی رہائی کے لیے بھی راستہ نکالا جائے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اسیران تقریباً دو سال سے ناحق قید میں ہیں،جو لوگ عمران خان کے نام پر سینٹ پر پہنچے ہیں اور اسمبلیوں میں بیٹھے اقتدار کے مزے لوٹ رہے جنہیں عمران خان نے راتوں رات گمناہی سے نکال کر قومی سطح کا لیڈر بنا دیا ہے ان سب پر عمران خان کی رہائی کا قرض ہے اور انہیں یہ قرض چکانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ خراب کھانے اور بدترین حالات کی وجہ سے بشری بی بی کی جیل میں متعدد بار طبیعت خراب ہوچکی ہے ،انہیں گزشتہ ہفتے بھی اپنے خاندان کے افراد سے ملنے کا موقع نہیں دیا گیا۔عمران خان، ان کی اہلیہ اور تحریک انصاف سے وابستہ قیدیوں کے بنیادی حقوق تک معطل کردئیے گئے ہیں،بشری بی بی پر یہ تمام مظالم صرف اس لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ عمران خان کو توڑا جا سکے اور اس جعلی نظام کو عوام پر مسلط رکھا جا سکے،عمران خان اس وقت ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن وہ اپنی پارٹی اور قوم کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انشااللہ یہ قوم انہیں مایوس نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button