الخدمت فاو¿نڈیشن کی جشن آزادی پر شجرکاری مہم
لاہور (آئی این پی)جشن آزادی کی مناسبت سے الخدمت فاو¿نڈیشن کی شجرکاری تقریب بحریہ انٹرچینج پر منعقد ہوئی۔ سرپرست الخدمت لاہور ایڈووکیٹ ضیائ الدین انصاری نے پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت پودا لگایا۔ نائب صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان مشتاق مانگھٹ اور صدر الخدمت فاو¿نڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید نے بھی پودے لگائے۔پودا لگانے کے بعد ایڈووکیٹ ضیائ الدین انصاری نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں نوجوان والنٹیئرز، مختلف اداروں کے نمائندے اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن لاہور ضیائ الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کاسرسبز اور ماحول دوست پاکستان کے لیے یہ عملی قدم ہے۔جبکہ لاہور میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز اور صاف بنانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ درخت ہماری آنے والی نسلوں کی بقائ اور صحت مند ماحول کی ضمانت ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر الخدمت فاو¿نڈیشن سرکاری اداروں، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں میں شجرکاری کے فروغ کے لیے مفت پودے فراہم کر رہی ہے۔