علاقائی خبریں
ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کورس
لاہور (آئی این پی)سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پنجاب پولیس ملازمین کی آفس ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کورس کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی پی او کی مختلف برانچز سے 50 ملازمین کو آرٹیفشل انٹیلجنس ٹولز کے استعمال بارے تربیت دی گئی۔ تربیت حاصل کرنے والوں میں 03 اسسٹنٹ، 06 سینئر کلرکس، 20 ڈیٹا انٹری آپریٹرز، 21 جونیئر کلرکس شامل ہیں۔ ملازمین کو اے آئی ٹولز چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک اور جیمنی کے استعمال بارے تربیت دی گئی۔ ڈی آئی جی ٹریننگ راو¿ منیر ضیا نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹولز کی تربیت کا مقصد آفس ورکنگ میں جدت لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کورس سے ملازمین کو آفس ورکنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔