کسووال: 14 اگست کے موقع پر پولیس کے خصوصی سیکیورٹی انتظامات مکمل
ساہیوال کسووال (فرحان عباس قریشی ) تھانہ کسووال کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کسووال ذیشان بشیر ڈوگر سے فرحان عباس قریشی اور جماعت علی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ شہر کی حفاظت کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ایس ایچ او نے عوام سے اپیل کی کہ 14 اگست بھرپور طریقے سے منائیں، مگر ون ویلنگ، آتش بازی اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے اجتناب کریں، اور ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے دوسروں کی جان کو خطرہ لاحق ہو۔ شہری ان ہدایات پر عمل کر کے ان چیزوں پر پابندی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مشکوک شخص یا سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ شہری 24 گھنٹے پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فراہم کردہ نمبرز پر کال کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔