علاقائی خبریں

معرکہٗ حق کی تقریبات ملی جذبہ اور جوش و خروش سے منانے کا آغاز

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)
محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی اور معرکہٗ حق کی تقریبات ملی جذبہ اور جوش و خروش سے منانے کا آغاز، ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب کی عمارت پر قومی پرچم اور قومی رہنماؤں کی تصاویر والے بڑے بینز اویزاں کردیئے گئے۔ جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ کی زیرصدارت منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق
تقریب میں ڈپٹی سیکریٹریز سجاد حسنین و شیخ محمد طاہر، سیکشن افسران محمد اسداللہ شہزاد، انیلہ خلیل محمد شیرازلابر شہزاد علی خان، کامران شہزاد، سعید احمد، لاء آفیسر نبیل ایاز گِل سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ نے افسران اور ملازمین کو قومی پرچم والے بیجزلگائے اور ان میں جھنڈیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی قومی جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ جشن آزادیملی یکجہتی اور تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کی آزادی میں ہمارے آباؤ اجداد نے بے مثال قربانیاں دیں۔ اس دن کو قومی جذبہ اور جنون سے منانے کا مقصد اپنے بزرگوں کی دی گئی قربانیوں کو خراج ِ عقیدت پیش کرنا اور اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ملکی آزادی اور سلامتی کی ہرقیمت پر حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button