یوم آزادی کی مناسبت سے ریجنل پولیس آفیسر کا خدمت مرکز متی تل کا دورہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان، کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے یومِ آزادی 14 اگست کے حوالے سے خدمت مرکز متی تل کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کیک کاٹا، پودا لگایا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی آر پی او نے خدمت مرکز کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے عملے کو تلقین کی کہ وہ مزید لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ عوام کو بروقت اور باوقار سروس مہیا کی جا سکے۔ریجنل پولیس آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے فرائض ایمانداری، دیانت اور خلوص نیت سے ادا کریں۔ درخت لگانا ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم قدم ہے اور ہمیں ایسی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
یاد رہے کہ پولیس خدمت مرکز متی تل شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے