کرائمز

عمران علی کا بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا اچانک دورہ

قصور(نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہورڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا۔ ہسپتال کی صفائی، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، اور میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی قصور نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کے لیے انتظار گاہوں میں صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جائے۔ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ایمرجنسی وارڈ میں عملے کی مکمل دستیابی اور فوری رسپانس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ہسپتال کے تمام واش رومز اور وارڈز میں صفائی کے خاص انتظامات کیے جائیں۔مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر فوری ایکشن کا نظام فعال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اس شعبے میں بہتری کے لیے ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے۔ انہوں نے عملے کو تنبیہ کی کہ فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں سخت کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button