خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی
لاہو ر(آئی این پی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر ریاست علی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر و دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباءو طالبات نے خوبصورت انداز میں ملی نغمہ بھی پیش کیا اور اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، آزادی رب العزت کی ایک انمول نعمت ہے۔ ہم نے پاکستان لاکھوں قربانیوں کے ساتھ حاصل کیا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔